i پاکستان

لاہور،گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گولی مارنے والا ملزم 2 گھنٹے میں گرفتارتازترین

April 07, 2026

لاہور میں لوئر مال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طورپر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد ملزم کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق 15 پر فائرنگ کی کال موصول ہوئی، جس پر فوری رسپانس دیا گیا۔ ملزم اویس پطرس نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، جس میں گولی خاتون کی بائیں ٹانگ پر لگی۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او نبیل محسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی