لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سواروں کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان نے آہنی راڈ سے نوجوان رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی کمر اور بازوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ملزمان کی شناخت علی حسن اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کو شاباش دی اور کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی