i پاکستان

لاہور، سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقم بٹورنے والے ملزمان ایجنٹ سمیت گرفتارتازترین

February 17, 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقم بٹورنے والے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، حسنان، افتخار، عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سرکاری کام کے لیے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی