محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بارش کے کم امکانات ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ موسم میں تبدیلی کے اثرات کے سبب دن کی نسبت راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں فضائی آلودگی کی شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔ برکی روڈ پر آلودگی 182، گلبرگ ٹو میں 176، پیراگون سٹی میں 169، بیدیاں روڈ پر 166، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 163 جبکہ اقبال ٹائون میں 160 ریکارڈ ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی