i پاکستان

لاہور، سیکیورٹی گارڈ کی دوستوں کے ہمراہ نشہ آور شربت پلا کر اسکول ٹیچر سے اجتماعی زیادتی،دوملزمان گرفتارتازترین

June 29, 2026

لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں ایک اسکول ٹیچر پر تشدد اور اجتماعی زیاد تی کے واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔لیاقت آباد پولیس کے مطابق اسکول کا سیکیورٹی گارڈ محسن چھٹی کے بعد ٹیچر کو ورغلا کر اپنے ایک دوست کے گھر لے گیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو نشہ آور شربت پلایا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ جب متاثرہ ٹیچر کو ہوش آیا تو ملزمان اسے گھر سے نکال کر خود موقع سے فرار ہو گئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو دھرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسکول کا سیکیورٹی گارڈ محسن اور اس کا ساتھی اسد شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی