i پاکستان

لاہور' شوہر کا بیوی پر سرعام بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتارتازترین

July 11, 2026

لاہور میں شوہر کے بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی ماڈل ٹان کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ کاہنہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے جھیڈو گائوں سے گرفتار کر لیا، ملزم کی بیوی کو تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں ملزم کو سرعام بہمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی