i پاکستان

لاہور، سانحہ بھاٹی گیٹ کے مدعی نے ملزمان کو معاف کردیا،پانچ ملزمان کی ضمانت منظور ، رہا ئی کا حکمتازترین

February 10, 2026

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ۔ اس صلح کے بعد عدالت نے گرفتار کیے گئے پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔سانحہ بھاٹی گیٹ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کی جہاں مقدمے کے مدعی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔مدعی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ کی رضا کے لیے ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور اب وہ ان کے خلاف کسی قسم کی مزید قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اگر ملزمان کو رہا یا مقدمے سے خارج کر دیا جائے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ کھلے سیوریج میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔ اس واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور انتظامیہ کی غفلت پر شدید سوالات اٹھائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی