i پاکستان

لاہور سے اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ جزوی معطل، مسافروں کو شدید مشکلاتتازترین

April 22, 2026

لاہور سے اسلام آباد اور اولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بدھ کو بھی جزوی طور پر بند رہی ، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد جانے والی تمام بسیں اڈوں پر ہی کھڑی ہیں اور انہیں روانگی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔دوسری جانب جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کرنے والی کچھ بسیں راولپنڈی تک جا رہی ہیں تاہم ان بسوں کو بھی مکمل شہر میں داخلے کی اجازت نہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جانے والی بسیں صرف چھبیس نمبر کے مقام تک ہی پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل ذرائع اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک تمام راستے مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے، اسلام آباد کے لیے ڈائریکٹ بس سروس معطل ہی رہے گی۔اسلام آباد کے اندر بھی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی