i پاکستان

لاہور، پل عبور کرتے ہوئے دو بچے دریائے راوی میں گر گئےتازترین

July 17, 2026

لاہور میں بند روڈ کے قریب پل عبور کرتے ہوئے دو کمسن بچے دریائے راوی میں گر گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہا والے دریائے راوی میں جا گرے.جبکہ تیسرا بچہ محفوظ رہا اور اسی کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔دریائے راوی میں پانی کا بہائو انتہائی تیز ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں بچوں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی