i پاکستان

لاہور میں پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 14 افراد گرفتار، پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈو ر برآمدتازترین

April 06, 2026

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون ،مختلف مقامات سے پتنگ بازی کرتے ہوئے چودہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں یاسر،حامد، زین، ہاشم، زاہد اور شارق سمیت دیگر شامل ہیں، ان کے قبضے سے پتنگیں اورخطرناک کیمیکل ڈوربھی برآمد کی گئی ہے۔ایس پی کینٹ اخترنوازکاکہنا ہے والدین اپنے بچوں کواس خونیں کھیل سے دوررکھیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی