i پاکستان

لاہور میں مذہبی جماعت کا 35 سال سے ہونے والا شہر اعتکاف منسوختازترین

March 03, 2026

تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف منسوخ کردیا۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے اس سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے کارکن اپنے اپنے شہروں، دیہات میں معتکف ہوں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں، اللہ تعالی پاکستان کے عوام اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی