i پاکستان

لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز آج سے ہوگاتازترین

March 27, 2026

لاہورمیں میٹرک کیسالانہ امتحان کاآغاز آج 27مارچ سے ہو رہا ہے ۔پہلاپرچہ عربی،کمرشل جغرافیہ اورتاریخ کا لیا جائے گا۔لاہورمیں میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 85 ہزار امید وار شرکت کریں گے،امیدواروں کیلئے 880 امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں ،26 امتحانی مراکزکی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروںسے کی جائیگی۔تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ144نافذہوگی،کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوامتحانی سنٹرزمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،میٹرک کا آخری پرچہ16اپریل کوپنجابی اورتاریخ اسلام کا لیاجائیگا، نہم جماعت کے امتحانات17اپریل سے شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی