ریس کورس کے علاقے میں خواجہ سرائوں پر تشدد کیا گیا جب کہ ریس کورس پولیس اطلاع ملنے پر فوری موقعہ پر پہنچی۔ایس پی سِول لائنز نے کہا کہ متاثرہ خواجہ سرائوں کی مدعیت میں شہروز، بھولا گجر اور شوکت گجر کے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی سِول لائنز کی ایس ایچ او ریس کورس نے فوری ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواجہ سرائوں پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی