i پاکستان

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمیتازترین

March 03, 2026

لاہور کے علاقے شاد باغ علی چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق چھت بانس، کچی مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد متاثر ہوئے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عمران ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی