i پاکستان

لاہور میں ایل پی جی کی شدید قلت، بلیک مارکیٹ میں قیمت 470 روپے تک پہنچ گئیتازترین

April 02, 2026

لاہور میں ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس کے بعد مافیا نے گیس کی بلیک میں فروخت شروع کر دی ۔لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں ایل پی جی 470 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے یکم اپریل کو ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ کیا تھا، تاہم اس اضافے کے باوجود صارفین کو سرکاری نرخوں پر گیس دستیاب نہیں ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں مطلوبہ مقدار کے مطابق گیس فراہم نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں بڑا فرق پیدا ہو چکا ہے۔ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا اور سپلائی بہتر نہ بنائی تو ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی