i پاکستان

لاہور میں 17 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلیتازترین

July 17, 2026

لاہور کے علاقے گلبرگ فردوس مارکیٹ میں 17 سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 سالہ مناہل کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔بعد ازاں پولیس کارروائی مکمل ہونے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی