لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم تبدیل ہوگیا ۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹائون، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی، جیل روڈ کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی