i پاکستان

لاہور‘ جوہر ٹائون سے اغوا ہونے والے شخص کو قتل کردیا گیاتازترین

September 26, 2026

لاہور کے علاقے جوہر ٹائون سے اغوا ہونے والے 33 سالہ حارث کو قتل کردیا گیا، لاش پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر اس کی گاڑی کھڑی ملی، جبکہ موبائل فون اور پرس میں موجود رقم اور کارڈز غائب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ملنے کے اگلے روز مقتول حارث کا اے ٹی ایم کارڈ جلالپور جٹاں کے قریب استعمال کیا گیا۔حافظ آباد پولیس نے ورثا سے رابطہ کیے بغیر لاش کی تدفین کردی جبکہ اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کے بعد قتل کی واردات کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی