پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 9روپے اور نان کی قیمت میں 10 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد روٹی 25 روپے کی اور نان 35 روپے کا ہو گیا ہے۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے کا ہے، اگر حکومت نے ان کی قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے دی تو تندور بند کردیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ گندم کے ریٹ کم کیے جائیں گے۔دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے کا ہوگیا ہے۔ادھر کوئٹہ میں 20 کلو آٹا 2800 روپے کا ہوگیا جبکہ تندور پر روٹی 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی