i پاکستان

لاہور، گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے والدہ سمیت دو خواتین کوقتل کردیا،ملزم گرفتارتازترین

August 05, 2026

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاندانی تنازع اور تلخ کلامی کے دوران ایک شخص نے اپنی سگی والدہ سمیت دو خواتین کو لوہے راڈ سے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کے مطابق 70 برس کی سلطانہ کا ہمسائی کنیز فاطمہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم اور نگریب نے دونوں پر تشدد کیا اور دونوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں ہمسایہ خاتون کی دو بیٹیاں بھی زخمی ہوئیں ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو موقع سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دونوں مقتولات کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی