i پاکستان

لاہور‘ گھر کی بجلی کا بل 42 ہزار، مزدور نے خودکشی کر لیتازترین

July 16, 2026

کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دبا ئوکا شکار تھا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی