i پاکستان

لاہور' چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانیوالا ملزم گرفتارتازترین

July 11, 2026

لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔چلڈرن اسپتال میں چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک وارڈ کی ریکی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی