i پاکستان

لاہور چڑیا گھر کے فش ایکویریم میں نایاب اور رنگ برنگی آبی حیات کی نئی اقسامتازترین

September 25, 2026

لاہور چڑیا گھر کا فش ایکویریم نایاب اور رنگ برنگی آبی حیات کی نئی اقسام سے سج گیا۔ پہلی بار 15 اقسام کی تقریبا 100 سمندری اور میٹھے پانی کی مچھلیاں ایکویریم کا حصہ بنائی گئی ہیں، جہاں آنے والے شہریوں خصوصا بچوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکویریم میں داخل ہوتے ہی شیشے کے پیچھے تیرتی مختلف رنگوں اور شکلوں کی مچھلیاں توجہ اپنی جانب کھینچتی ہیں۔ بعض مچھلیاں تیزی سے پانی میں تیرتی دکھائی دیتی ہیں تو بعض مرجانی چٹانوں اور کورلز کے درمیان حرکت کرتی ہیں۔نئی آبی حیات میں گرین برڈ وراس، مونو اینجل فش، مختلف اقسام کی ڈیمسل فش، اسکوائرل فش، ریڈ ٹوتھ ٹرگر فش اور لائر ٹیل وراس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹار فش، سینڈ شفٹنگ اسٹار فش اور مختلف اقسام کے کورلز بھی ایکویریم کا حصہ بنائے گئے ہیں، جس سے یہاں سمندری ماحول کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی