i پاکستان

لاہور، بیوی و ساس کو قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکمتازترین

May 05, 2026

سیشن کورٹ لاہور نے بیوی اور ساس کو قتل کرنے کے کیس میں مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم امجد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر شبیر خان نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی اہلیہ کو منشیات فروخت کرنے کے لیے کہتا تھا، مجرم نے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کیا۔شبیر خان نے یہ بھی بتایا کہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی