i پاکستان

لاہور، اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے موبائل چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار ، چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمدتازترین

May 21, 2026

لاہور میں سروسز اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شادمان پولیس نے ملزمان کو گڑھی شاھو اور مدینہ کالونی سے گرفتار کیا۔ گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی سے عمل میں لائی گئیں، چند روز قبل ملزمان نے رات گئے اسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائلز چوری کیے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو اسپتال میں داخل ہوتے اور ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائو ن کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹان نے ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس پی اسد علی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فرقان اور شہزاد شامل ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی