i پاکستان

لاہور ، آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کردیا، ڈاکٹر زخمیتازترین

October 07, 2026

لاہور میں آوارہ کتے نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان میو ہسپتال کے مطابق یہ اقعہ کشمیربلاک اقبال ٹائون میں پیش آیا جہالں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میوہسپتال کے ڈاکٹرنعمان کو زخمی کیا۔ آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹرنعمان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے، ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچا ئو کیلئے فوری طورپر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی