i پاکستان

لاہور، این سی سی آئی اے کی کارروئی، جعلی قرض ایپس کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 38 مرد اور ایک خاتون گرفتار، 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فون بر آمدتازترین

October 06, 2026

لاہور میں این سی سی آئی اے نے جعلی قرض ایپس کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) لاہور سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلسازوں کے ایسا نیٹ ورک پکڑا ہے، جس جعلی قرض ایپس کے ذریعے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا اور پھر بلیک میل کرتا تھا۔این سی سی آئی اے کی کارروائی میں خاتون سمیت 39 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں 38 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔این سی سی آئی اے کے مطابق یہ گروہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے لوگوں کی جعلی فحش تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔ اس کے لیے ملزمان متاثرین کی گیلری اور کانٹینٹ تک رسائی حاصل کرتے تھے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی