لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے جواب پر برہمی کا اظہار کردیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے درخواست گزار کی درخواست کو پیر کے لیے فکس کیا ہوا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا مواد ہے؟ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی