i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلبتازترین

March 12, 2026

لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایک وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی