i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیلتازترین

February 20, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔تین رکنی فل بنچ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 23 فروری سے پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔تین رکنی فل بنچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں۔پراپرٹی اونر شپ قانون پر ہائیکورٹ نے عمل عمل درآمد ابتدائی سماعت پر ہی روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی