i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلبتازترین

February 20, 2026

لاہور ہائی کورٹ نے خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے وینٹیلیٹر کی تفصیلات طلب کرلیں۔جسٹس اویس خالد نے سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے، ڈی جی موذی امراض پنجاب نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ماضی میں خسرے، ڈینگی سے سینکڑوں اموات ہوئیں، ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے سے بے تحاشا اموات ہوئیں، اگر بنیادی سہولیات موجود ہوتیں تو اموات سے بچا جا سکتا تھا، عدالت خسرے سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا حکم دے۔عدالت نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی