i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلبتازترین

February 18, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس خالد اسحاق نے کی ۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پاکستان کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل میکنزم بھی عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی