لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے 6 سال کی حد سے متعلق موقف مسترد کردیا۔ لاہورہائیکورٹ نے12 سالہ بقایا نان نفقہ کی ادائیگی برقراررکھتے ہوئے شوہر حق نواز کی اپیل خارج کردی اوربیوی کی نان و نفقہ کے حوالے سے جاری ڈگری بحال کردی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا،آٹھ صفحات کامشتمل تحریری فیصلہ عدالتی نظیر قراردے دیاگیاہے۔ عدالت نے فیملی کورٹ کا فیصلہ درست قراردیتے ہوئے اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ بھی برقراررکھااورکہاکہ بیوی کو واپس بلانے کے باوجود نان نفقہ سے انکار ناممکن ہے،مخصوص حالات میں قانونی مدت لاگو نہیں ہوتی۔بیوی 2012 سے نان نفقہ سے محروم تھی،عدالت نے فیصلے میں شوہر کی علیحدگی کے اعتراف کا حوالہ بھی دیااوراعادہ حقوق زوجیت کا دعوی شوہر کے خلاف گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی