i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، منکی پاکس کے ٹیسٹ اور بہتر علاج معالجے کیلئے متفرق درخواست دائرتازترین

April 24, 2026

لاہور ہائیکورٹ میں منکی پاکس وائرس کے بڑھتے کیسز کے ٹیسٹ اور بہتر علاج معالجے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صوبائی صحت منکی پاکس کو کنٹرول کے لئے اقدامات نہیں کر رہا، محکمے نے ٹیسٹوں کے لئے لیب پبلک آگاہی کیلئے اقدامات نہیں کئے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ صحت منکی پاکس کا مکمل ڈیٹا جاری کرنے میں ناکام ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی اور صوبائی صحت کے محکموں کو منکی پاکس کے وائرس کے کنٹرول کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے، پبلک آگاہی، لیب ٹسیٹ وغیرہ کیلئے اقدامات کا بھی کہا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی