لاہورہائیکورٹ میں موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر بنانے اور ٹک ٹاک ریکارڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کیبعدپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، عدالتی احاطے،راہداریوں،انتظارگاہوں اوردفاترمیں موبائل سے کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق وکلا،پولیس،صحافیوں،سائلین اور دیگر افراد پر ہوگا،خلاف ورزی کی صورت میں ریکارڈنگ کے لئے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کیا جاسکے گا۔رجسٹرار عبدالرحیم نیسرکلرپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی،صحافیوں کے لئے مختص مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنی قراردیا گیا ہے،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی