i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفیتازترین

September 03, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔جسٹس راحیل کامران 7 مئی 2021 کو جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔اپنے بیان میں جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، استعفے کے بعد قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کا فیصلہ کیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی