i پاکستان

لاہور ، عید الضحی پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 189 افراد گرفتار،152 مقدمات درجتازترین

May 30, 2026

لاہور میں عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 189 افراد کو گرفتار کر کے 152 مقدمات درج کیے گئے۔غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر کے 70 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ون وہیلنگ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے 7 مقدمات درج کیے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کیے گئے۔ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 76 افراد کو گرفتار کر کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی