i پاکستان

لاہور، 3کروڑ کا سونا چرانے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتارتازترین

July 06, 2026

لاہور کے علاقے شادمان میں گھرسے3کروڑ روپے کا سونا چرانے والی ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریکنگ کے ذریعے کی گئیں،ایس پی ماڈل ٹائو ن نے اے ایس پی گلبرگ کو گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔ایس پی اسدعلی کے مطابق ملازمہ ایک سال سے شادمان 2میں گھر میں کام کررہی تھی،ملزمہ نے ساتھی سے ملکر گھر میں چوری کا پلان بنایا،ملزمہ گھر سے 3کروڑ کا سونا چرا کر ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی