i پاکستان

لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمالتازترین

October 01, 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مینٹل ہیلتھ نیشنل سیکیورٹی ایشو ہے، ہمیں مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گلوبل مینٹل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں بھی کوئی اہداف حاصل نہیں ہوئے.انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا، مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مل بیٹھ کر بات چیت ہے. پٹرولیم کی قیمتیں کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی۔انہیں نے مزید کہا کہ پاک بھارت مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جنگ آج زیادہ خطرناک طریقے سے جاری ہے، روزانہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں ۔بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، ذہنی صحت کا بحران تشویشناک صورتِ حال اختیار کر چکا ہے۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کا مسئلہ معیشت اور قومی سلامتی سے جڑا ہے، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسلر سے وزیرِ اعظم تک ہر سطح پر ذہنی صحت کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی