صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر بحری قزاقوں کے حملے سے پھسنے والے پاکستانی عملے کے 11 ارکان کی بازیابی ک کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے گئے۔صومالیہ کے قریب سمندر میں بحری قزاق ایک آئل ٹینکر پر حملہ کر کے یرغمال بنا چکے ہیں، جس میں 11 رکنی پاکستانی عملہ بھی سوار ہے۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے فوری طور پر ریسکیو کوششیں تیز کر دیں۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت بحری امور کے مطابق تمام متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور نے وزارت خارجہ سے فوری سفارتی رابطوں کی درخواست بھی کی ہے، جب کہ پاکستانی عملے کی بہ حفاظت رہائی کے لیے صومالیہ کی حکومت سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی