i پاکستان

قطر کی ٹانک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت،متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سے تعزیتتازترین

July 25, 2026

قطر نے ٹانک میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، دہشتگردی اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف ہیں۔وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی