i پاکستان

قصور میں مبینہ مقابلہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو مارا گیاتازترین

February 11, 2026

قصور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو عثمانی آرائیں کو پولیس ریکوری کے لئے لے کر جا رہی تھی، نند کا تکیہ میں ڈاکوئو ں نے عثمانی آرائیں کو چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عثمانی آرائیں مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عثمانی آرائیں نے شرقپور میں اے ایس آئی محمد بوٹا کو شہید کیا تھا، ہلاک ڈاکو چند روز قبل کھڈیاں خاص میں لوٹ مار کے دوران لوگوں نے پکڑا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی