i پاکستان

قصور، حفظ کا طالب علم مبینہ زیادتی و تشدد کے بعد قتلتازترین

June 15, 2026

قصور کے علاقے را خانوالہ میں مدرسہ میں حفظ کے طالب علم کو مبینہ زیادتی و تشدد کے بعد قتل کر دیا۔8 سالہ ریحان ساجد مدرسہ میں حفظ کا طالب علم تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق رات گئے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو جان کی بازی ہار چکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں زیادتی کی تصدیق کے لئے نمونے لئے گئے ہیں، ڈی این اے کے سیمپل فرانزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیجیں گے ہیں۔پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی ڈیڈی باڈی ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی