وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اب کوئی کنفیوژن نہیں، صدرِ مملکت نے توثیق کر دی، جسٹس یحیی آفریدی ہی چیف جسٹس ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ غلط کیا ہوا ہے؟ کیا پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیم نہیں کی؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی جے یو آئی کے ذریعے آئینی ترمیم میں ان پٹ دیتی رہی ہے، کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دائر کریں، آئینی بینچ سن کر فیصلہ کر دے گا۔رانا احسان کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ کوئی وکلا تحریک شروع ہونے جا رہی ہے، ہم وکلا کو معاملے پر انگیج کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر تحریکِ انصاف کمیٹی میں آ کر اپنا موقف دیتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی