i پاکستان

کشمیر سے تعلق رکھنے والا سابق ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخبتازترین

May 22, 2026

کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب ہو گیا ، شوکت علی نے مانچسٹر کے 128 ویں لارڈ میئر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ شوکت علی نے مانچسٹر کے نئے لارڈ میئر کے طور پر اپنی تقرری کو انتہائی جذباتی لمحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے گاں بٹلی میں پلے بڑھے اور 16 سال کی عمر میں مانچسٹر منتقل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ گزشتہ روز طویل انتقال کر گئیں، مجھے اس بات کا گہرا دکھ ہے کہ وہ اس خاص لمحے کو میرے ساتھ بانٹنے کیلئے یہاں موجود نہیں ہیں۔شوکت علی 1965 میں پاکستان میں پیدا ہوئے اور کئی سال تک ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کام کیا، بعد ازاں فرنیچر کا کاروبار اور ایک چھوٹا فوڈ آٹ لیٹ بھی چلایا۔انہوں نے مانچسٹر میں کئی برس تک لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کیا، اسی دوران شام کے وقت انگریزی زبان سیکھی اور بعد میں سٹی کالج مانچسٹر سے آئی ٹی میں ڈپلومہ حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی