وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی بھائی عامر آفریدی نے کرپشن کی خبریں نشر کرنے پر پختون ڈیجیٹل پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعوی کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عامر آفریدی کی کمیشن لینے اور فنڈز میں مبینہ کرپشن کی خبریں کیوں نشر کیں؟ سینئر صحافیوں کے ٹویٹس، تجزیوں اور تبصروں کو کیوں چلایا جارہا ہے۔ایڈیٹر پختون ڈیجیٹل کاشف الدین سید کا کہنا ہے کہ خبریں صحافیوں کے مستند ٹویٹس اور ویڈیو کلپس کی بنیاد پر رپورٹ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کسی بھی دبائو میں نہیں آئے گا، آزاد اور بے باک صحافت جاری رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی