i پاکستان

کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتوی دے چکے ہیں: چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقتازترین

July 16, 2026

سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہیکہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور 13 ماہ قبل فتوی دے چکے ہیں۔کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت بانی اور چیئرمین سیلانی مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔اجلاس میں بلاک چین سے وابستہ ماہرین، رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق بحث کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتوی دے چکے ہیں، فتوی اسلامی نظریاتی کونسل ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ریاست کی پالیسی کے ساتھ ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کرپٹو میں لین دین کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی