صوبہ پنجاب کے علاقے کہروڑ پکا میں چٹی مسجد کے قریب گھر میں کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے رات کا باسی کھانا کھایا، افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی