i پاکستان

کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دواہلکار شہید،راہگیر زخمیتازترین

October 08, 2026

خیبرپختونخو ا کے ضلع کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داد شاہ داد خان اور انکاگن مین شہید ہوگئے ۔ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی بانڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داد شاہ داد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جب کہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی