i پاکستان

کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی دیتازترین

October 09, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی اور انہیں پھولوں کی چادریں چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا، تاہم پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی